جڑانوالہ (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے جرائم کے خاتمہ عوامی خدمت اور بہترین پولیسنگ کے اعتراف میں کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا مقصد دیگر افسران و اہلکاروں کو فرض شناسی اور ایمانداری سے فائض انجام دینے کی ترغیب ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ موصوف آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت لگن کیساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ اپنی کامیابی اور کاکردگی کا تسلسل جاری رکھے گئے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔




