میڈرڈ (سپورٹس نیوز) سپین کے مایہ ناز نوجوان فارورڈ لامین یامال نے انکشاف کیا ہے کہ ہیمسٹرنگ انجری کے بعد وہ فیفا ورلڈ کپ 2026سے محروم ہونے کے خوف سے شدید خوفزدہ تھے اور انہوں نے وقت پر صحتیابی کے لیے دعائیں مانگیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 18 سالہ لامین یامال کو 22 اپریل کو بارسلونا کی طرف سے سیلٹا ویگو کے خلاف ہسپانوی لیگ میچ میں پنالٹی کک لگاتے ہوئے بائیں ٹانگ میں یہ چوٹ آئی تھی۔ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کو دئیے گئے انٹرویو میں لامین یامال کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے کبھی ایسی انجری نہیں ہوئی تھی، اس لئے میں جانتا تھا کہ یہ جلدی ٹھیک ہونے والی چوٹ نہیں ہے۔ مجھے ڈر تھا کہ یہ کوئی سنگین مسئلہ نہ ہو یا دوبارہ ابھر نہ آئے، جس کی وجہ سے میرا ورلڈ کپ چھوٹ جائے۔




