مادھوری ڈکشت ایشوریا رائے کے دفاع میں آگئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے پر ہونے والی تنقید کے خلاف میدان میں آگئیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشت نے اپنی فلم دیوداس کی شریک اداکارہ ایشوریا رائے کی حمایت میں آواز اٹھائی جنہیں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر ان کی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایشوریا رائے گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے کانز میں شرکت کر رہی ہیں، لیکن 2026 کے ریڈ کارپیٹ سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آن لائن ٹرولنگ اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بنیں۔مادھوری ڈکشت نے انڈین میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایشوریا رائے نے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کر کے ایک شاندار مقام بنایا اور ان کی شکل و صورت پر اس طرح تنقید کرنا نوجوانوں کو غلط پیغام دیتا ہے۔وہ پچھلے 20 سالوں سے کانز جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں