سوئس نیشنل خاتون صوفیہ ماریہ بحفاظت بازیاب

لاہور(بیورو چیف) ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اغوا ء ہونے والی سوئس نیشنل خاتون صوفیہ ماریہ ملر کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق صوفیہ ماریہ ملر امریکہ سے ترکش ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھیں جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔خاتون کے نیپالی شوہر کی درخواست پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے اغوا ء کا مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اغوا کے مقدمے میں مطلوب سوئس نیشنل خاتون کو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون مبینہ طور پر فراڈ ٹور آپریٹرز کے جھانسے میں آ گئی تھیں جس کے باعث یہ صورتحال پیش آئی۔پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوئوں اور مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں