لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ امام الحق سے کہا اسٹرائیک ریٹ بہتر کریں ورنہ یہ آخری سیریز ہوگی۔سابق کرکٹر محمد وسیم نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ 2021-22 میں کسی نے آپشن دیا تھا کہ سلو وکٹوں پر جاتے ہیں اس وقت بھی آسٹریلیا کی پوری ٹیم نہیں آئی تھی لیکن اس سے بہت اچھی تھی تب میں نے کہا تھا کہ ہم انہیں نارمل پچ پر بھی آسانی سے ہرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی تھی اور ہم نے کامیابیاں بھی حاصل کی تھیں۔




