فلم ہاتھ سے نکل جانے کا شدید دکھ ہوا’ بوبی دیول

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ فلم جب وی میٹ سے مجھے الگ کر دیا گیا تھا، ہاتھ سے فلم نکل جانے پر شدید دل برداشتہ ہوگیا تھا۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ہدایت کار امتیاز علی کے کام سے بہت متاثر تھا اور ان کی اس فلم میں کام کرنے کا خواہش مند بھی تھا۔بوبی دیول کا کہنا ہے کہ میں نے فلم جب وی میٹ حاصل کرنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن اس وقت فلمی مارکیٹ میں میری پوزیشن مضبوط نہ ہونے کے باعث مجھے مطلوبہ حمایت نہیں مل سکی، بعد ازاں وہی پروڈیوسر اور اداکارہ جنہیں میں اس منصوبے کے لیے قائل کر رہا تھا فلم کا حصہ بن گئے جبکہ مجھے اس فلم سے باہر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی اور میں غصے سمیت مختلف جذبات سے گزرا تاہم بعد میں، میں نے اس تجربے کو اپنی طاقت بنا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں