دس سال کیلئے طویل مدتی پالیسی کا انعقاد ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابقہ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریحان نسیم بھراڑہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سادہ ٹیکس ریٹرن ایک پیج ہونا چاہیے۔ جبکہ ٹیکس زیادہ سے زیادہ 14%ہونا چاہیے ۔صنعت کے لیے بجلی اور گیس کی توانائی کی قیمتیں 9سینٹ امریکی ڈالر مقرر کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 10سال کے لیے طویل مدتی پالیسی کا انعقاد ضروری ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں اربوں ڈالر دبئی گئے حکومت کو فوری طور پر جائیداد کے لیے ٹیکس مراعات کا اعلان بھی کرنا چاہیے تاکہ پاکستانی وہاں سے سرمایہ کاری واپس لا سکیں۔ پراپرٹی کی سرمایہ کاری پاکستان میں اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں ہم نے 20 ارب سے زیادہ اڑان بھری ہے۔ گزشتہ 20 سال سے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کا سننے آ رہے ہیں۔لیکن ابھی تک اسے ری سٹرکچر نہیں کیا گیا۔حکومت کو 10 سالہ صنعتی و تجارتی پالیسی فلفور متعارف کروانی چاہیے۔ اس پر ایسا قانون بنایا جائے کہ کوئی بھی حکومت آئے اسے تبدیل نہ کر سکے۔ حکومت عوام کو اس سال ٹیکس فری بجٹ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں