فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 03 اور 04جون کو صبح آٹھ سے شام چار بجے تک 132کے وی چک نمبر 103آر بی گرڈسٹیشن کے ایم جے گوہر فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔




