لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی اور وہ بالر سے اچھے آل رائونڈر بن گئے ہیں ۔مائیک ہیسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی 18 ماہ باقی ہیں اس وقت ہمارے پاس مواقع ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کریں،اس گرمی میں تیز پچز نہیں بن سکتیں، گزشتہ برس جنوبی افریقا میں ہمیں ایسی پچز ملی تھیں ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم آل رائونڈرز کو دیکھ رہے ہیں فہیم اشرف سمیت کافی کھلاڑیوں پر نظر ہے،عرفات منہاس نے کیرئیر کا بہت اچھا آغاز کیا ہے، عرفات منہاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں، عرفات منہاس نے کہا کہ بطور ٹیم ہمیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا عادی ہونا ہے ۔




