ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی انٹرویو میں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کا ذکر کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آریان خان کی گرفتاری نے ان کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں وہ وقت بہت مشکل تھا۔اداکارہ نے کہا آریان خان کے خلاف قانونی کارروائی اور عوامی تنقید کو دیکھ کر انہیں اپنے بھائی شووک چکرورتی کی یاد آگئی تھی، جنہیں این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں بری کر دیا تھا۔ریا چکرورتی نے کہا کہ آریان اور شووک کے کیسز میں حیرت انگیز حد تک مماثلت پائی جاتی تھی۔




