کراچی (شوبز نیوز) حالیہ دنوں میں کراچی کے مسائل اور نظام کی ترجمانی ایک ریپ سانگ نے کی اور یہ گانا اپنے لفظوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ورث کراچی کے عنوان سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ریپ سانگ کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے رہائشی احسن کورائی نے تخلیق کیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جن دنوں یہ گانا لکھا اس وقت کراچی کے حالات نے انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا ہوا تھا۔احسن کورائی نے بتایا کہ مجھے گانا لکھتے ہوئے زیادہ سوچنا نہیں پڑا کیوں کہ آئے دن خبریں آتی رہتی ہیں۔




