سکردو(سپورٹس نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام سکردو میں معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد ہواجس میں دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر میراتھن کیساتھ سینئرسیٹیزن اور طلبا کیلئے فن رن کا بھی انعقاد کیا گیا۔سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا، جبکہ دوسری پوزیشن والے سہیل عامر کو 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے ہیں۔پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاہم تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے میراتھن کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہ میراتھن قابلِ تحسین اقدام ہے، اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے، تاہم پاک فوج دفاع وطن کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔




