میاں بیوی کو اپنے معاملات خود سلجھانے چاہئیں’ دانش تیمور

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکاردانش تیمور نے کہا ہے کہ صبر و تحمل کے بغیر کامیاب زندگی نہیں گزاری جا سکتی ،میاں بیوی کو ایک دوسرے کی چھوٹی موٹی غلطیاں نظر انداز کر دینی چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میاں بیوی کو اپنے معاملات خود سلجھانے چاہئیں اور کسی بھی تیسرے شخص کو مداخلت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھوں اور آئندہ کے لئے اپنی اصلاح کروں ۔دانش تیمور نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ پر کبھی پابندی عائد نہیں کی بلکہ ہم دونوں ایک دوسرے کی مشاورت سے آگے بڑھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں