ویرات کوہلی بھارت چھوڑ کر لندن شفٹ ہوگئے

لندن (سپورٹس نیوز) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی انڈیا چھوڑ کر لندن کیوں شفٹ ہوئے اس فیصلے کے پیچھے چھپا راز سامنے آ گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز کرکٹر ویرات کوہلی انڈیا کو چھوڑ کر خاندان سمیت لندن منتقل ہوچکے ہیں اور اب وہ صرف کرکٹ کھیلنے ہی انڈیا آتے ہیں۔ویرات کوہلی اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر کیوں مجبور ہوئے، ان کے دوست کرکٹر لیام لیونگسٹن نے ویرات کی نجی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں لیام لیونگسٹن نے ویرات کوہلی کے بیرون ملک منتقل ہونے کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹر اپنے ملک میں ملنے والی غیر معمولی شہرت اور ہر وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی زندگی زیادہ پسند نہیں کرتے۔لیام لیونگسٹن نے بتایا کہ ویرات کوہلی ایسی زندگی کے خواہشمند نہیں تھے جو وہ بھارت میں جی رہے ہیں، بلکہ انہیں اس پرسکون ماحول میں رہنا پسند ہے جہاں ان پر توجہ نہ دی جائے اور اپنی مرضی سے آزاد گھوم پھر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی شخصیت وہ نہیں جو شہرت کے سبب گھر میں بند رہے بلکہ وہ ایک خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں