اظہر علی نے بھی اسپن وکٹ بنانے پر تنقید کردی

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کپتان اظہر علی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اسپن وکٹ بنانے پر تنقید کردی۔پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے یہ بہت مشکل سیریز رہی ہے، اسپن کے علاوہ بیٹرز کو فاسٹ بولرز کو کھیلنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں فاسٹ بولر ایلس لمبے رن اپ سے آکر آف کٹر کررہے تھے جسے کھیلنے میں بیٹرز کو مشکل ہورہی تھی۔اظہر علی نے کہا کہ ان وکٹوں پر آپ ناصرف اسپنرز بلکہ فاسٹ بولر کے خلاف بھی اچھے اسٹرائیک ریٹ سے نہیں کھیل سکتے۔سابق کپتان نے کہا کہ معاذ صداقت اور دیگر نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی یہ وکٹ مشکل رہی ہے، اگر بیٹنگ وکٹ ہوتی تو ان کی پرفارمنس پر بات کرسکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں