فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا3شہریوں کیساتھ ساڑھے تین کروڑکا فراڈ، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، گرینڈ سٹی کے ڈویلپر فیصل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے چند ماہ قبل ادریس کو بطور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ فیز ون اور ٹو کیلئے رکھا تو اس دوران معلوم ہوا تو مذکورہ ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پلاٹ کی فائلیں فروخت کیں لیکن رقم جمع نہ کروائی جس پر اس سے باز پرس کی تو وہ بھاگ گیا، تاہم چھان بین کرنے پر ملزم نے 10پلاٹوں کی فائلز، ایڈجسٹمنٹ کارنراور ڈویلپمنٹ تبدیلی کی مد میں2کروڑ70لاکھ کی خرد برد کی جبکہ گلبرگ کے رہائشی مظفر نے بتایا کہ ملزم فیصل ندیم نے کاروبار کیلئے65لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا ، ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عاقب کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم خلیل نے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔




