کفایت شعاری مہم،تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی،3ماہ کی بچت رپورٹ کے ساتھ مکمل اعداد و شمار پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیل طلب کی ہے کہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گرانڈ کرنے سے کتنی بچت ہوئی؟ بجلی کے استعمال میں کمی سے ہونے والی بچت کی مکمل رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے رواں ماہ ہی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سب سے پہلے رپورٹ جمع کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ساڑھے 4 ارب سے زائد کی بچت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں