ٹینس چیمپئن شپ، باپ بیٹے کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) ساہیوال کلب میں جاری آل پاکستان جونیئرز/سینئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2026میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار ابوبکر طلحہ اور ان کے والد ملک کے مایہ ناز آئی ٹی ایف سینئر کھلاڑی طلحہ وحید نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینزڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں باپ بیٹے کی اس منفرد جوڑی نے شاندار تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیمان جنید اور محمد یحیی کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔فائنل میں ان کا مقابلہ عبدالباسط اور وقار احمد سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں محمد مظہر اور حسان شوکت کو 2-6، 1-6 اور 4-10 سے ہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں