دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکن ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ ہدف سے دو اوور پیچھے رہی، جس کے باعث ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری رچی رچرڈسن نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کرتے ہوئے یہ سزا سنائی۔




