فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید35وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 3خواتین کو بے آبرو،4لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے علاقہ فتح آباد کی (ز) کو اوباش ملزم لیاقت، چک جھمرہ کے علاقہ غازی آباد کی (ر) کو ملزم حسیب، کھرڑیانوالہ کے علاقہ106ر۔ب کی (م) کو ملزم تقی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، اسلام نگر کی تسنیم کی بیٹی (ث) کو ملزم ارسلان، رضا آباد کے علاقہ علی ٹائون کے عمران کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب نجمہ کی. بیٹی (الف) کو ملزم خالد وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 454گ ب کے پہلوان کی بیٹی (ع) کو ملزم عثمان وغیرہ اور ٹھیکری والا کے فیصل کا بھائی اشرف گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بیرون چنیوٹ بازار میں زرینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، لیاقت آباد کے زبیر کے گھر کے تالے توڑ کر 21لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری، کھجور والا باغ کے قریب عتیق کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 217ر۔ب کی سکینہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، مسلم ٹائون کے وجاہت علی سے نقدی وفون، 203ر۔ب کے قریب رحمت اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 143ر۔ب کے حمزہ کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، جھنگ روڈ پر احتشام سے نقدی وفون چھین لیا، 243ر۔ب کے عبدالستار کی شاپ سے سامان چوری،الائیڈ ہائوسنگ کے قریب ندیم کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری، سبزی منڈی کے قریب احمد سے 10ہزار وفون، احمد آباد کے قریب ساجد سے نقدی وفون چھین لیا، 275ج ب کے ظفر عباس سے سوا لاکھ، 69ج ب کے عبدالحمید کی حویلی سے سولر پلیٹس انورٹر چوری، 68ج ب کے ظفر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، 71گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 263گ ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا، 4چک کے قریب شہباز احمد اور اس کی اہلیہ سے نقدی’ زیورات چھین لیے، 200ر۔ب کے عامر سے32ہزار وفون، 61ر۔ب کی مسرت بی بی کے گھر سے نقدی’ سامان چوری، 424گ ب کے نوید سے نقدی وفون چھین لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے توکل سے نقدی وفون، 465گ ب کے جاوید اشرف سے لیپ ٹاپ وفون، 483گ ب کے رامش خان کے ڈیرہ سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں پیپلز کالونی ٹریفک سیکٹر سے انیس کا رکشہ، مدینہ ٹائون کے امجد علی، میونسپل کالج جڑانوالہ کے مرتضیٰ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ںکے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




