تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے عراق کیلئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق نے تمام ایئرپورٹس پر ایرانی پروازوں کو سہولیات کی فراہمی روک دی ہے جس کے بعد ایران نے عراق کیلئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے۔اس سے قبل عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ایران جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔معطلیا ںامریکہ کی جانب سے اس دھمکی کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ایئر لائنز کو خدمات فراہم کرنے والے کسی بھی ایئر پورٹ پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔




