اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 13 جون کو کراچی میں ہوگا جس صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ اجلاس میں ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں باقاعدہ ایک رپورٹ تیار کی جائے گی۔پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام3جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔




