یاور حسین پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) یاور حسین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا۔ یاور حسین کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل یاسر پیر زادہ کے جانے کے بعد محی الدین وانی کے پاس ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج تھا۔نئے ڈی جی پی ایس بی یاور حسین بطور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں