اینگلز اور فریمنگ کے انتخاب سے گریز کیا جائے’ جھانوی کپور

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور سے منسوب سوشل میڈیا پر مبینہ چیٹ نے فلم پیڈی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیڈی میں رام چرن نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ فلم اس وقت تنقید کی زد میں آئی جب ناظرین نے جھانوی کپور کے کردار سے متعلق بعض مناظر پر تحفظات کا اظہار کیا۔تاہم جھانوی کپور سے منسلک چیٹ کے کچھ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہ ہی اداکارہ اور نہ پیڈی کے میکرز کی جانب سے کی گئی ہے۔مبینہ چیٹ میں لکھا ہے کہ اداکارہ نے کچھ مناظر کے دوران ناگواری کا اظہار کیا تھا، پیغامات میں دعوی کیا گیا ہے کہ جھانوی نے پروڈکشن ٹیم سے درخواست کی تھی کہ ان کے کردار کے لیے مخصوص کیمرہ اینگلز اور فریمنگ کے انتخاب سے گریز کیا جائے۔ان مبینہ پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ نے فلم بندی کے دوران اپنی حدود واضح طور پر بتادی تھیں۔سوشل میڈیا چیٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ فلم بندی کے عمل کے دوران اداکار رام چرن نے بھی ان کی حمایت کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں