کرن جوہر کی فلم دوستانہ 2 بحران کا شکار

ممبئی (شوبز نیوز) کرن جوہر کی متوقع فلم دوستانہ 2 ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور اس بار فلم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ہدایتکار ادویت چندن نے پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے ہی اس وقت بڑا نقصان پہنچا تھا جب اداکار کارتک آریان نے منصوبے سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد پروجیکٹ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ اداکارہ جھانوی کپور بھی اس فلم کا حصہ نہیں رہیں۔اب تازہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم نے اپنی ہدایتکار ٹیم بھی کھو دیا ہے۔ معروف انٹرنیشنل پورٹل ورائٹی انڈیا کے مطابق ادویت چندن نے تقریبا سات ماہ تک فلم کی تیاری پر کام کرنے کے بعد ذاتی اور تخلیقی اختلافات کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کوئی بڑا تنازع نہیں تھا، تاہم تخلیقی سوچ میں اختلافات نے انہیں اس منصوبے سے الگ ہونے پر مجبور کیا۔رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ فلم کے لیے سینی شیٹی کو مرکزی کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے، جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔ سینی شیٹی 2022 کی مس انڈیا ورلڈ رہ چکی ہیں اور اب وہ اس بڑے پراجیکٹ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔کہانی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دوستانہ 2 دو بہن بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں