سرینا ولیمز کی44سال کی عمر میں ٹینس کورٹ میں واپسی

لاس اینجلس (سپورٹس نیوز)امریکی ٹینس لیجنڈ و سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز 44 سال کی عمر میں ٹینس کورٹ میں واپسی کیلئے تیار ہوگئیں۔سرینا ولیمز نے تقریبا چار سال کے وقفے کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپسی پر کہا ہے کہ اب انہیں کسی کے سامنے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ان کی بیٹیاں انہیں دوبارہ کورٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گی۔23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والی سرینا کوئنز کلب ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔انہوںنے کہا کہ وہ واپسی پر کسی اضافی دبا کا شکار نہیں ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔سرینا نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں