دنیا کے بلند ترین گرائونڈ شندور پر پولو فیسٹیول سجنے کو تیار

چترال (سپورٹس نیوز) دنیا کے بلند ترین گرائونڈ شندور پر پولو فیسٹیول سجنے کو تیار ہے۔شندور پولو فیسٹیول کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ڈی سی اپر چترال کے مطابق فیسٹیول کے انعقاد کے لئے سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں