لاہور(سپورٹس نیوز) پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔6 روزہ کوچنگ کورس میں 29 شرکا نے جدید کوچنگ تکنیکوں کی تربیت حاصل کی، کورس میں جدید بیٹنگ تکنیک، حکمتِ عملی اور کھیل کے تکنیکی پہلوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔شرکا کو سپورٹس سائیکالوجی، بایومکینکس اور ایتھلیٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی، ٹیسٹ کرکٹرز آصف آفریدی، فخر زمان اور عثمان خان شنواری نے کورس میں شرکت کی۔پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر حسین طلعت بھی لیول ٹو کوچنگ کورس کا حصہ رہے۔ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شاہد اسلم کے مطابق لیول ٹو کورس مکمل کرنے والے شرکا کے لیے چھ ماہ کا پوسٹ کورس پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔




