تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموں کانجن کا رہائشی نوجوان طالب علم کمالیہ کے قریب ٹر یفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 553گ ب کے رہائشی عمران کانجن کا بیٹا محمد دانش ماموں کانجن سے موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی کالج جارہا تھا کہ کما لیہ کے قریب اس کا موٹر سائیکل ویگن سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا ، جسے شدید زخمی حالت فوری ساہیوال ریفر کیا گیا مگر مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی نعش گھر میں آتے ہی کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں