فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں سائونڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں گانے لگا کر اہل علاقہ کا سکون برباد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ رضوان شوکت کو اطلاع ملی کہ 102 ج ب برج منڈی میں شادی کی تقریب کے دوران اونچی آواز میں بذریعہ سائونڈ سسٹم گانے چل رہے ہیں جسکی وجہ سے اہل علاقہ کا سکون برباد کر رکھا ہے۔ مریضوں کا بھی کوئی خیال نہیں ہے۔ جس پر اے ایس آئی آصف حیات کے ہمراہ چھاپہ مارا تو دو افراد نے سائونڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں گانے چلا رہے تھے اور سائونڈ سسٹم کو آپریٹ کر رہے تھے جن کو قابو کیا تو مہمانوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم سائونڈ سسٹم لگانے والے محمد اجمل ولد محمد اصغر اور اسد علی ولد محمد خالد کو گرفتار کر کے سائونڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا اور ان کے خلاف پنجاب سائونڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




