فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبداﷲ پور والے دونوں پُل کارپٹ کرنے کا کام ادھورا’ کولڈ میلنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانیوالی تعمیر ادھوری’ آدھا کام مکمل’ آدھا کام باقی’ میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام نے مبینہ طور پر چھوٹے کام میں بڑی ”دیہاڑی” لگا لی، ملبہ دونوں پلوں کے اطراف میں پڑا ہے’ ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا’ صورتحال پہلے سے بھی ابتر’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق عبداﷲ پور والے دونوں پُلوں کو کارپٹ کرنے کا کام مکمل نہیں ہو سکا’ مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام نے تھوڑے کام میں بڑی دیہاڑی لگا لی ہے۔ دونوں پُلوں کو کارپٹ کرنے کا آدھا کام مکمل کر کے بقیہ آدھا کام ادھورا چھوڑ دی اگیا ہے اور دونوں پُلوں کے اطراف میں پڑا کچرا ٹریفک کی روانی اور آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال پہلے سے بھی زیادہ ابتر ہونے کے باعث حادثات کے خدشات بڑھ گئے اور ٹریفک بلاک رہنا بھی معمول بن گیا ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عبداﷲ پور والے دونوں پُلوں کو کارپٹ کرنے کا کام مکمل نہ ہونے اور دونوں پُلوں کے اطراف میں پڑا کچرا ٹریفک کی روانی میں دشواریاں پیدا کر رہا ہے، قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتی ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عبداﷲ پور والے دونوں پُلوں کو کارپٹ کرنیکا کام جلد مکمل کیا جائے اور اطراف میں پڑا ملبہ فوری اٹھایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔




