جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع رضویہ تعلیم القرآ ن بلال مسجد جڑانوالہ میں چالیس روزہ تجوید و قرات اور فہم دین کے کورس کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی تقریب میں صدر محفل ڈاکٹر محمد یونس رضوی،علامہ شہباز حسین چشتی،مولانا حافظ محمد سعید رضوی،قاری محمد وسیم جاوید چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قرآن پاک سے ہمیں ہر میدان میں رہنمائی ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول و کالجز کے طلبا و طالبات کو ایسے کورسز سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ ان چند دنوں میں طلبا و طالبات کو بہت سارے بنیادی مسائل سے آگاہی ملے گی۔مقررین نے بتایا کہ ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی زیر سرپرستی چلنے والے ادارے جن میں جامع رضویہ تعلیم القرآن بلال مسجد، جامع قادریہ ہائر سیکنڈری سکول، جامع فاطم الزہرا مہتاب مسجد، جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی )فیصل آباد روڈ جڑانوالہ ان تمام اداروں میں دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تقریب میں میاں حماد حسین ایڈووکیٹ صدر انتظامیہ مدرسہ،علامہ اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،شیخ عبد الغفار صدر انجمن تاجران،محمد صابر رضوی،عبد الجبار، محمد یوسف،طارق عاصم،حافظ رائے شعیب رضا کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔




