فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران پر جنگ بندی کے دوران امر یکہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کبھی بھی قابل اعتبا ر ملک نہیں ہے۔ ایران پر جنگ بند ی کے دوران حملے اسکی گھٹیاوبزد لا نہ ذ ہنیت کا کھلا ثبوت ہیں۔ ایران ثابت کرچکاہے کہ وقت کے ”یزید” امریکہ واسرائیل اور انکے حواریوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ امریکہ واسرائیل کی جارحیت وبربریت وسفاکیت میں امت مسلمہ کے حکمرانوں کے لئے بھی پیغام ہے کہ یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے کبھی بھی دوست اورخیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ پوری دنیا ایران کے خلاف امریکی واسرائیلی بدمعاشی کو دیکھ رہی ہے لیکن کوئی بھی اسے خاطرخواہ جواب نہیں دے رہا اور یوں امریکہ واسرائیل دنیاکوپیغام دے رہے ہیں کہ اگرانہیں بے پناہ طاقت حاصل رہی توپھر دنیاکے کسی بھی خطے میں امن کی کوئی ضمانت وگارنٹی نہیں ہے۔




