گلگت الیکشن کو ساری دنیا نے شفاف قرار دیا ہے

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کو پوری دنیا نے شفاف قرار دیا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں 65 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، وہاں سارا دن کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ شفا ف اورفری انتخابات ہوئے ہیں، ملک کے خلاف اپوزیشن کا ایسے بات کرنا نامناسب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں