شاہرات کی تعمیر میں معیار کو یقینی بنانا ترجیح ہے’ کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل سرگرم ہے اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام شہر کی5،اہم مرکزی و ذیلی شاہرات کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے کارپٹ تعمیر کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد/ایڈمنسٹریٹر مسرت جبیں نے بتایا کہ جیل روڈ،اعوان چوک سے مہدی محلہ پھاٹک نشاط آباد،اعوان چوک سے سمبل چوک،احمد نگر اور حسیب شہید کالونی روڈ کی کارپٹنگ کا کام جاری ہے جس کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنانا ترجیح ہے اور ڈویژنل انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں کوالٹی کی جانچ کے لئے بھی متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ5 شاہرات کی معیاری تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت کی عمدہ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل شہر کی 20 شاہرات کی کارپٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 9 دیگر روڈز کو بھی کارپٹ کرنے کاشیڈول ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام تقریبا25 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کی 4 روڈز کی ہائی ویز سیمرمت وبحالی اور کارپٹ تعمیر کا کام بھی آئندہ چند روز میں شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیزاب ملز چوک جڑانوالہ روڈ سے ستیانہ روڈ(خواجہ اسلام روڈ)1.35 کلومیٹر،کینال روڈ سے سانگلہ ہل فیصل آباد روڈ (کشمیر روڈ) 1.60 کلومیٹر،فیصل آباد سانگلہ ہل روڈ سے ویسٹ کینال روڈ(فیسکو روڈ)0.73 کلو میٹراور ساحل ہسپتال سے نشاط آباد برج مین شیخوپورہ روڈ3.70 کلومیٹر روڈ کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کی جائے گی۔کمشنر نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس کو سو فیصد فعال،زبیبراکراسنگ،سینٹر میڈینز کی بہتری،لین مارکنگ پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ عوامی خدمت کے نصب العین پر عمل پیرا ہے۔دریں اثنا شہریوں نے شہر کے روڈز اور اہم شاہرات کی حالت سنوارنے پر ڈویژنل انتظامیہ سے اظہار تشکرکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں