شہر ی امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر رانا فرخ محمود نے کہا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ ،اپنے مسلک کو چھوڑو نہ !آل رسول ۖ اور اسوہ شبیری کو اپنی زندگی کا مرکز و محور بنائو کسی پر بہتان بازی اور تبرہ بازی سے مکمل اجتناب کیا جائے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کی موثر نگرانی کے لیے پولیس، سول ڈیفنس، تحصیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔رانا فرخ محمود نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کسی بھی مسلک یا مذہب کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے ، اشتعال انگیز گفتگو کرنے یا منفی مواد پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔ رانا فرخ محمود انتظامیہ کی نظر میں تمام مسالک اور مذاہب قابل احترام ہیں، لہذا محرم الحرام کے مقدس ایام میں اتحاد، یگانگت اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک ذمہ دار اور بااخلاق شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امن و امان کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں