لیبر کی حفاظت کیلئے ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں

ساہیوال ( بیورو چیف ) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان اور پسپ انجینیئرز کے ہمراہ چک 85/6ـR کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت بچھائی جانے والی سیوریج لائن کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران پسپ انجینیئرز نے منصوبے کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے شیڈول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور لیبر کی حفاظت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کام کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، مشینری اور لیبر میں اضافہ کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں