ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ’ 2منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

ساہیوال ( بیورو رچیف )تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پولیس مقابلہ دو منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمدساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ غلہ منڈی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کنور صمیم الرحمٰن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ویو ہوٹل پل 86/9L کے قریب معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئیگرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقیوم عرف چھوٹو اور شرجیل مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم عبدالقیوم کے قبضے سے 1240 گرام چرس اور 30 بور پسٹل بمعہ زندہ روند برآمد ہوئے جبکہ دوسرے ملزم سے بھی 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا موقع سے 30 بور کے 6 خول اور 12 بور کے 8 کارتوس بھی قبضے میں لے لیے گئے دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں