جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگ زیب گورائیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میت منتقلی فری سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے مذکور نے ریسکیو 1122اسٹیشن دفتر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے ریسکیو 1122 جڑانوالہ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریسکیو اسٹیشن،ایمبولینسز، فائر ٹینڈرز اور واٹر ریسکیو کے آلات کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورہ کے دوران ریسکیو 1122 جڑانوالہ کی میت منتقلی ایمبولینس کو بھی چیک کیا اور ریسکیو 1122کے عوامی خدمت کے اقدامات کو سراہا۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر جڑانوالہ محمد شاہد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی جانب سے فراہم کی جانے والی میت منتقلی سروس شہریوں کیلئے مکمل طور پر مفت ہو گی۔کسی بھی شہری کو میت کی منتقلی کیلئے کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ منتقل کرے گا۔اس سروس کا مقصد غم کی گھڑی میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ریسکیو 1122کو جوانوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور ریسکیو کے اس اقدام کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ ایسی سہولیات شہریوں کو مشکل وقت میں اہم مدد فراہم کرتی ہیں۔




