اسلام آباد (بیوروچیف)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ نہیں کیا جا رہاہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاسکے بائیکاٹ نہیں کیا جا رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ ہم سب لازمی بجٹ اجلاس میں شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوست بجٹ چاہتی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ان سیکٹرز کے لیے آواز اٹھاتی ہے جو بھاری ٹیکسز اور لیوی کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہوں میں ان شاء اللہ اضافہ ہوگا، پیپلز پارٹی دونوں ایوانوں کی فنانس کمیٹیاں بھی چلائے گی، چیئرمین بلاول خود بھی بجٹ کے حوالے سے تقریر کریں گے۔




