منشیات فروش 2 خواتین گرفتار’ 2 کلو ہیروئن’ آئس برآمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج چوکی مکوآنہ شیر نواب نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش 2 خواتین کو حراست میں لیکر 2 کلو سے زائد آئس و ہیروئن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے احکاماتِ پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ اختر وینس کی سربراہی میں انچارج چوکی مکوآنہ شیر نواب نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش 2 خواتین ساجدہ پروین زوجہ سلیم محمود ساکن تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانولہ سے 1100 گرام آئس جبکہ عذرا پروین زوجہ خالد محمود ساکن امر سدھو لاہور سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کرکے حراست میں لے لیا ہے۔ انچارج چوکی مکوآنہ شیر نواب کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں کسی بھی منشیات فروش کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، پولیس نے پکڑی جانیوالی منشیات فروش خواتین کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں