چترال(سپورٹس نیوز)دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی شندور پولو فیسٹیول 2026کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کی حکومتوں اور پاک فوج کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شندور پولو فیسٹیول 2026کا افتتاح کیا۔ قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قرار دیافیسٹیول کے پہلے روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔




