زیور خ (سپورٹس نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں ہی انوکھا ریکارڈ بن گیا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا،اس میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔




