فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 40 سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو سگی بہنوں سمیت7 خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ لوماں والا بازار کے عمر حیات نے بتایا کہ اسکی اہلیہ (ب) بچوں کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی’ 219 رب جگنو ٹائون کی ارشاد بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ث) کو نامعلوم ملزمان’ محلہ عثمان غنی کے فیض نے بتایا کہ اس کی دو ماہ قبل (س) سے شادی ہوئی تھی بازار گئی واپس نہ آئی’ ملت ٹائون کے علاقہ اسلام نگر کے حسیب کی اہلیہ (ز) کو کاشف وغیرہ’ صدر کے علاقہ 209 رب کی الماس بی بی کی بیٹی (ر)’ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کے رہائشی راشد کا کہنا ہے کہ اسکی 2بہنوں 18سالہ (ب) اور 16سالہ (م) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئیں، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ خدمت مرکز کے قریب انیس سے قیمتی موبائل فون چھین لیا’ کہکشاں کالونی کے عمران عمران بھٹہ سے 13ہزار وفون چھین لیا’ ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کے محسن علی کے گھر سے قیمتی جانور چوری’ جڑانوالہ روڈ حمید گارڈن کے عبدالرئوف کے گھر کا صفایا کر دیا’ نیشنل کالونی کے اعجاز کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوںکے زیورات’ لیپ ٹاپ’ قیمتی سامان چوری’ 225 رب کے امجد کے گھر سے قیمتی سامان چور لے گئے’ ملت ٹائون کے علاقہ رحمان ٹائون میں رشید کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی’ زیورات لوٹ کر لے گئے’ نشاط آباد کے علاقہ سٹی ہائوسنگ کے قریب ماجد وسیم سے آئی فون چھین لیا’ 61 ج ب کے ظہیر عباس کی شاپ سے قیمتی سامان’ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے قریب رمضان صابر ڈلیوری بوائے سے نقدی’ فون چھین لیا’ 188 رب کے قریب عرفان اصغر سے قیمتی فون اور نقدی چھین لی’ الائیڈ ہسپتال کے قریب حلیمہ بی بی کا پرس چھین لیا’ 191 رب کے قریب اسد عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ عیدگاہ چوک کے قریب ندیم کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری’ 109 رب کے نوید کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ ستیانہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ذیشان سے 20ہزار ہتھیا لئے’ 591 گ ب کے میاں عمران کی 3لاکھ کی گندم چوری’ 35 ج ب کے آصف کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری’ 237 گ ب کے بشارت کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی چوری’ لاہور روڈ پر اشفاق کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ 133 گ ب کے سلیم کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 109 گ ب کے طارق کی حویلی سے مویشی چوری’ 103 گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔پرانی منڈی کے ایک محلے میں نامعلوم چوروں نے چار گھروں کے تالے توڑ کر دو گھروں سے کم و بیش50لاکھ کامال وزر لوٹ لیا دیگر دو میں سامان موجود نہیں تھاپولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے پہلی واردات منیاری اینڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عرفان سالک بوبی کے نیاز چوک کے قریب واقع گھر اس وقت ہوئی جب وہ اہل خانہ سمیت گھر کوتالے لگاکر دوسرے شہر گیا ہوا تھا واردات کا واپس گھر آنے پر پتہ چلا اس کے مطابق نامعلوم چوروں نے بیرونی گیٹ کے بعد کمروں اور سیف الماریوں کے تالے توڑ کر ان میں سے چھ لاکھ مالیت کے طلائی جبکہ تین لاکھ کے چاندی کے زیورات ،تین لاکھ پینسٹھ ہزار نقدی،تین لکھ مالیت کے پرفرفیوم،لاکھوں کے قیمتی حقیق نہگ اور دیگر سامان چرالیا دوسری واردات ساتھ والی گلی میں افتخار لودھی کے گھر میں اس وقت ہوئی جب وہ بمعہ اہل وعیال بھانجے عثمان دلی کی شادی میں گیا ہوا تھا تو نامعلوم چوروں نے وہاں سے تالے توڑ کر سات لاکھ نقدی،چارتولے کے طلائی زیورات ایک ایل سی ڈی اور دیگر سامان چرالیا مندر محلہ میں بھی دو گھروں کے بیرونی دروازوں کو لگے تالے توڑ کراندر داخل ہوئے مگر وہاں کسی کی رہائش اور کوئی سامان نہ تھا واقعات کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سین کرائم ٹیم کو بلا کر فرانزک کرواکر چوروں کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لئے پولیس کھوجیوں کی مدد بھی لے رہی ہے۔ علاوہ ازیں سوساں روڈ سے اعجاز’ ڈی گرائونڈ سے بشارت مسیح’ 219 رب مظفرآباد کے ندیم’ مراد آباد سے فراز احمد’ بھوآنہ بازار سکول والی گلی سے آصف علی’ کارڈیالوجی ہسپتال سے منیر’ سرسید ٹائون سے علی آصف’ ستیانہ روڈ چیزاپ سے نیاز’ 278 گ ب کے محمد محسن’ بجلی گھر کے قریب مقصود احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




