فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او کی ہدایت پر آج پھر5مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ 4زخمی حالت میں گرفتار، تھانہ جھنگ بازار کے ایس ایچ او محمد افضل نے بتایا کہ وہ نفری کے ہمراہ انصاری پارک کے قریب ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروںکو روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام فیصل مسیح ولد ارشاد مسیح سکنہ تاندلیانوالہ بتایا جس کو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا مرنیوالا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتو ں میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دوساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، دوسرا مبینہ مقابلہ پیپلز کالونی کے SHOمیاں واجد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریلولے کالونی موٹر سائیکل سوار وںکو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر پڑااس کے ساتھی فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو نے بتایا کہ اس کا نام یونس ولد علی محمد سکنہ غلام محمد آباد تھا، جو کہ دو درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ ملت ٹائون کے ایس ایچ او علی اکبرٹیم کے ساتھ بیس لائن مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو فتح شیر ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا، علاوہ ازیں تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ او عدیل مصطفی کیساتھ 629گ ب موٹر وے کے قریب مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو تنویر ولد عبدالحمید سکنہ 99گ ب اور ڈی ٹائپ کالونی کے سب انسپکٹر امتیاز علی نے بتایا کہ اس نے چناب گارڈن کے قریب 3مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جس نے اپنا نام آصف علی عرف تناولد ریاست سکنہ غلام محمد آباد بتایا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔




