استعفیٰ واپس’ انسپکٹر آفتاب فوکل پرسن SP صدر تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے استعفیٰ واپس لینے پر سابق ریزرو انسپکٹر پولیس لائن آفتاب احمد ترہانہ کو ایس پی صدر کا فوکل پرسن جبکہ سب انسپکٹر الیاس بیگ کو ریزرو انسپکٹر پولیس لائن اور رانا جاوید کو لائن آفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ریزرو انسپکٹر آفتاب نے سی پی او کے رویہ پر دل برداشتہ ہو کر محکمہ سے استعفیٰ کی رپٹ لکھ کر چلا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اس نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں