کاروباری تنازعات’ 4 شہریوں کیساتھ 7 کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ 7کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ مسلم ٹائون کے رہائشی جانباز نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہوں، اس کے واقف کار ملزم عدیل فیصل آباد آیا اور اس سے ویسٹرن ہوٹل میں ملاقات ہوئی تو اس نے کہا کہ بھائی کی شادی پر گاڑیوں کی ضرورت ہے اور اس نے 4 کروڑ 97لاکھ مالیت کی 5 گاڑیاں ادھار حاصل کیں۔ بعدازاں حسب معاہدہ گاڑیاں واپس کیں نہ ہی کرایہ ادا کیا اور قیمتی گاڑیاں ہڑپ کر لیں۔ گلستان کالونی کے رہائشی طلحہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ضیاء الرحمن نے کاروبار کی غرض سے ایک کروڑ 65لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں 187 رب کے عالم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرزاق نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکر 15لاکھ لیکر ہڑپ کر لئے۔ 19 ج ب کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم تنویر حسین نے 18لاکھ 40ہزار کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی۔
مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں