پاک برطانیہ مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور رکنِ پارلیمنٹ ہیمش فالکنر پیر کو اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے۔مذاکرات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال، افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہو گا، پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے حکام علاقائی استحکام، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں