پیغام امن عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے’ آر پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتحادبین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے علما ذاکرین محرم الحرام کے پروگرامز میںاشتعال انگیزتقار یر سے قطعاگریز کریں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پراپنے اپنے پیروکاروں کوعمل پیراہونے کی تلقین کریں اورپیغام امن عام کرناہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کاااظہارآرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرانے ممتازعالم دین علامہ محمدریاض کھرل کی زیرصدارت علما ومشائخ کے وفدسے دوران ملاقات اظہارخیالات کیاانہو ں نے کہاکہ ہمارے دین اسلام کابھی یہی پیغام ہے کہ اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لواورتفرقات میں مت پڑواجتماعات اور بیانات میں ایسی بات نہ کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہوسب اپنے اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپناعقیدہ چھوڑنہ دوسرے کاعقائدکوچھوڑونہ پرعمل پیراہوشرکا وفددعالمی مبلغ صاحبزادہ سیدمعصوم شاہ ‘صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ ‘ڈاکٹرسیدافتخارحسین نقوی ‘شیخ الحدیث مفتی انس مدنی ‘مفتی مظفراقبال ‘مولاناغلام اللہ ‘علامہ عزیزالحسن ‘صاحبزادہ محمداحمد’پیرمحمدصدیق الرحمن ‘پیرقاری محمدعاشق نعیمی ‘مولانامحمدتنویر’علامہ رضاامین سیفی ‘مولاناامتیازبلوچ ‘الحاج شوکت علی ‘علامہ عمرفاروق جامی ودیگرجملہ مکاتب فکرکے شیوخ نے ضابطہ اخلاق کی مکمل تائیدوحمایت کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی احکامات پرسختی سے عمل درآمدکرنے کے عزم کااظہارکیااورکہاکہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں گے اوربین المسالک ہم آہنگی کسی صورت نہیں ٹوٹنے دیںگے اسلام اورپاکستان کیخلاف مذموم ارادوں کوقومی اتحادسے خاک میں ملادیں گے استحکام پاکستان تحفظ وطن کیلئے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاورکسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں