دعاگو ہوں لاہور کی فلمی صنعت کی رونقیں بحال ہوں’ عرفان کھوسٹ

لاہور (شوبز نیوز) فلم ،ٹیلی وژن اور تھیٹر کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ جو کچھ عرصے سے علیل تھے اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے انہوں نے تقریبات میں دوبارہ شرکت کرنی شروع کردی ہے۔گزشتہ دنوں عرفان کھوسٹ نے اداکار غلام محی الدین کی فلم ریڈ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ اپنے دوستوں سے مل کر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔عرفان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ سب دوستوں کی دعائیں جس کے باعث میں ایک بار پھر سے بہترمحسوس کر رہا ہوں۔ میری دعا ہے کہ غلام محی الدین کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو اور لاہور کی فلمی صنعت کی رونقیں بحال ہوں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عرفان کھوسٹ شدید علیل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں